پاکستان

نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانوی وزیر اعظم سے بات کرنا پڑی تو کرونگا،عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعظم نے کہا فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانوی وزیر اعظم سے بات کرنا پڑی تو کروں گا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ترجمانوں کو اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، اپوزیشن نے سول ملٹری تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوشش کی۔وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں، برطانوی وزیراعظم سے بھی بات کرنا پڑی تو کروں گا، نواز شریف کو وطن واپس لاکر قانون کے تابع کریں گے، قانونی ٹیم کو نواز شریف کی واپسی کیلئے تمام فورمز استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کو ہوم گرانڈ میں جواب دینے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے، وزیر اعظم نے سندھ پولیس کے معاملے کو سندھ حکومت کا خودساختہ بحران قرار دیا اور کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری اور سندھ پولیس کے معاملے سے اچھی طرح باخبر ہوں، سندھ حکومت نے معاملے سے سیاسی فائدہ اٹھایا۔ملاقات میں سندھ حکومت کو اسمبلی کے اندر اور باہر آڑھے ہاتھوں لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ سندھ حکومت کے خلاف جلسے، مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close