پاکستان

30ارب کی پنجاب روزگار سکیم کا معاہدہ، آسان شرائط پر قرضے دینگے،وزیر اعلیٰ بزدار

لاہور:30ارب روپے کی پنجاب روزگار سکیم کے حوالے سے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اوربینک آف پنجاب میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تھے۔معاہدے پر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ایم ڈی جمیل احمد جمیل اوربینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت بینک آف پنجاب،پنجاب روزگار سکیم کے لئے 30ارب روپے سے زائد کی رقم کامیاب درخواست گزاروں کو آسان شرائط قرض کی صورت میں فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہاکہ پنجاب کی تاریخ کی یہ سب سے بڑی روزگار سکیم ہے۔30 ارب روپے سے زائد کے قرضے آسان شرائط پر دیئے جائیں گے ـ16 لاکھ سے زائد لوگوں کو رو زگار ملے گاـ روزگار سکیم کے ذریعے لاکھوں نوجوان معاشی طورپر خود مختار ہوں گےـپنجاب روز گار سکیم سے فائدہ اٹھا کر ہنر مند نوجوان دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے کے قابل ہوں گےـانہوںنے کہا کہ نوجوان ہی نہیں بلکہ چھوٹی اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کے مالکان بھی اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں گےـکورونا وائر س کے دوران معاشی طورپر مشکلات کا سامنا کرنے والے تاجروں اورکاروباری حضرات اپنے بزنس کو بحال کر سکیں گے اور آگے بڑھائیں گےـپنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اوربینک آف پنجاب کے اشتراک سے ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے قرضے انتہائی کم شرح سود پر فراہم کیے جائیں گےـقرضے کی واپسی کی شرائط بھی آسان اورقابل قبول ہوں گیـانہوںنے کہا کہ پنجاب روزگار سکیم سے 20سے 50سال تک کے مرد حضرات، خواتین اورخواجہ سراء بھی مستفید ہوسکیں گے ـسکیم کے تحت خصوصی افراد کو بھی آسان شرائط پر قرضے دیں گے۔پنجاب روزگار سکیم کے ذریعے ٹیکسٹائل کے 26سب سیکٹرز سمیت23مختلف شعبوں کے 339سب سیکٹرزکیلئے کاروبار،تجارت اورمینوفیکچرنگ کے لئے چھوٹے قرضے دیئے جائیں گےـانہوںنے کہاکہ ان قرضوں سے خاص طورپر کاٹیج انڈسٹری کوفروغ ملے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close