کشمیر

لیگی قیادت نے ہمیشہ آمروں کے سامنے گھٹنے ٹیکے،لطیف اکبر

نیلم:پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا آٹھمقام کے بعد کیل میں کامیاب پاور شو ڈگری کالج گراؤنڈ کیل میں ہزاروں افراد کی شرکت آٹھمقام دنجر کراشی؛کیرن کے مقام پر کارکنان نے استقبال کیا منڈکروہ بیلہ سے کیل تک سینکڑوں گاڑیوں موٹر سائیکلز کی ریلی میں مرکزی قائدین چوہدری لطیف اکبر؛میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ؛سردار جاوید ایوب کا شاندار استقبال کیا گیا کیل کے مقام پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی پی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ملک کے لیے قربانیاں دیں جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں آمروں کا مقابلہ کیا جہلیں اور صعوبتیں برداشت کیں جمہوریت کے لیے ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں ملک کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ملک سے فرار نہیں ہوئے لیکن مسلم لیگ ن کی قیادت ہمیشہ مشکل وقت میں آمروں کے سامنے گھٹنے ٹیک جاتی ہے جب جہل جاتے ہیں تو مچھروں کے خوف سے تحریری معاہدے کرکے بھاگ جاتے ہیں اب ملک سے باہر بیٹھ کر الطاف حسین بنے پھرتے ہیں آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت نے کرپشن لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کیے ہیں شاہ. غلام قادر حساب دیں کہ کالی ٹینکی سے بنی گالہ تک کا سفر کیسے طے ہوا بنی گالہ کے محل اور اس سے ملحقہ رقبہ کا حساب لیں گے نیلم ویلی کے جنگلات کی کٹائی کرکے ناجائز زرائع سے بنے گئے خواجہ سیری ہاؤس کا. بھی حساب لیا جائے گا آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی دن. بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے پی پی دور اقتدار میں تعمیر وترقی اور خوشحالی سے سرشار تھا آزاد کشمیر کے لوگوں کو تعلیم اور صحت کے لیے خصوصی پیکیج دیے گئے میڈیکل کالجز انجینئر نگ یونیورسٹی ویمن یونیورسٹی کیڈٹ کالجز دیے الیکشن جیت کر پی پی دور کے ادھورے منصوبہ جات کو بحال کریں گے شاہراہ نیلم کا فروخت شدہ سترہ ارب واپس لائیں گے شونٹھر کو استور سے ملانے کے لئے ٹینل بنائیں گے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں نیلم ویلی میں تعمیر وترقی کا ریکارڈ قائم کیا کیل کے لیے ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا گیا آٹھمقام تا تاؤبٹ سترہ ارب روپے کا میگا پراجیکٹ منظور کیا جو سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی ضد ہٹ دھرمی اور اناء کی نظر کردیا گیا پی پی دور میں کیل مارگلہ اور کیل لمبی پٹی ہائیڈرل پراجیکٹ بنے اور دیگر ترقیاتی کام ہوئے شاہ جی بتائیں انہوں نے کیل کے لوگوں کے لیے کیا کیا پی پی دور میں دیے گئے پراجیکٹوں کو کیوں ختم کیا کیل ڈگری کالج کو کیوں ختم کیا؟ سترہ ارب کا پراجیکٹ شاہراہ نیلم کو کیوں ختم کیا؟ حکومتیں حکومتوں کا تسلسل ہوتی ہیں لیکن شاہ غلام قادر نے پی پی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی نیلم کے میگا پراجیکٹس ختم کیے نیلم ویلی کے لوگ اس کا گھناؤنا چہرہ دیکھ چکے ہیں آمدہ الیکشن میں اسے شکست فاش دیں گے پیپلزپارٹی کو ہمیشہ نیلم کے لوگوں نے عزت دی آمدہ الیکشن بھی انشائاللہ بھاری اکثریت سے جیتیں گے جلسہ عام سے سردار جاوید ایوب؛ شوکت جاوید میر؛سید صادق شاہ ملک زبیر سید اسحاق کاظمی و دیگر مقررین نے خطاب کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close