کشمیر

نئے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن تاجر برادری کے معاشی قتل کے مترادف ہے،بیرسٹر سلطان

میرپور: آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے لاک ڈاؤن کے متعلق نئے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن تاجر برادری کے معاشی قتل کے مترادف ہے حکومت اسے اس نوٹیفکیشن کو فوری طور پر واپس لے لاک ڈاؤن کے نئے ایس او پیز کو تاجر برادری نے مسترد کر دیا ہے میں تاجر برادری کے ساتھ کھڑا ہوں کاروباری اوقات کا دورانیہ صبح سات سے شام پانچ بجے تک مقرر کرنا اور منگل کو چھٹی کا حکومتی فیصلہ تاجروں کے لیے ناقابل عمل ہے جمعہ کی بجائے منگل کے دن چھٹی کا کیا جواز بنتا ہے پہلے سے مشکلات کا شکار تاجر برادری کے لیے نیا لاک ڈاؤن ان کو مزید معاشی مشکلات سے دو چار کر دے گا کاروبار کا دورانیہ کم کرنے سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہونے کی بجائے زیادہ ہوتا ہے کیونکہ جب کاربار کا دورانیہ کم ہو گا تو کاروباری مراکز پر عوام کا رش زیادہ ہو گا جس سے یہ وبا زیادہ پھیلے گی اگر کاروبار کے اوقات کار طویل ہوں گے تو کاروباری مراکز پر عوام کا رش کم ہو گا جس سے اس وبا کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی کم ہو گا کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو آزاد کشمیر کی حکومت اب تک کوئی ریلیف نہیں دے سکی نہ بجلی کے بل معاف ہوئے نہ سکولوں کی فیسیں ختم ہوئی اور نہ ہی تاجر برادری کو آزاد کشمیر کی حکومت نے کسی قسم کا ریلیف دیا۔ آزاد کشمیر کی حکومت کو کرونا وائرس سے متاثرہ طبقات کو فوری طور پر ریلیف دینا چاہیے لاک ڈاؤن مشکلات کا حل نہیں۔حفاظتی اقدامات کو موثر بنا کر لوگوں کو اپنے اپنے کام کاج کو جاری رکھنے کی اجازت دی جائے دیہاڑی دار طبقہ سبزی فروش اب مزید لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے تاجر برادری آذاد کشمیر کی حکومت کی جانب سے لگائے گئے نئے لاک ڈاؤن کے خلاف بھرپور احتجاج کرے میں تاجر برادری کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرواتا ہوں حکومت تاجر برادری کو اعتماد میں لے کر لاک ڈاؤن کے نئے ایس او پیز کا نفاذ کرے یک طرفہ اور ظالمانہ حکومتی فیصلے تسلیم نہیں کریں گے اگر آزاد حکومت نے نئے لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو اس کے خلاف بھرپور آواز بلند کروں گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپور کی تاجر برادری کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close