کشمیر

آزادکشمیرمیں کسی ’’نوسربازلوٹے‘‘کوپارٹی میں شامل نہیں کرینگے:بیرسٹرسلطان

مظفر آباد:آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ آج یہاں عوام کا جم غفیر اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ پٹہکہ کی سیٹ سے پی ٹی آئی کشمیر بھاری اکثریت سے جیتے گی،آزادکشمیر میں عوام کی خوشحالی تعمیر و ترقی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں،آزادکشمیر بھرمیں عوامی رابطہ مہم کے دوران یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ عوام قائد پاکستان عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ ہے جس نے کرپشن بددیانتی کی بدترین مثالیں قائم کر دی ہیں۔وفاق کی جانب سے آزادکشمیر کا بجٹ دگنا کرنے کے باوجود خطہ کے عوام کی بدحالی پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔این آر او کے خواہشمند ریاستی خزانے کی لوٹ مار کے بعد اب ملک فروشی پر اتر آئے ہیں۔ان کے خلاف پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر سمیت ملک کا بچہ بچہ برسر پیکار ہے اور یہ جنگ انکو حتمی انجام تک پہچانے کے لیے مصروف جدوجہد ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کرپٹ مافیا اور آزاد کشمیر کے کرپٹ سیاستدانوں کی چیخیں جلد عوام سنیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ساری دنیا میں مقدمہ کشمیر لڑ کر سفیر کشمیر ہونے کا ثبوت پیش کر دیا ہے،آزادکشمیر کو ماڈل اسٹیٹ بنائیں گے،کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کریں گے،آزادکشمیر کے ہر شخص کو انصاف ہیلتھ کارڈ دیں گے،عوام میدان میں نکل کھڑے ہوں،انہوں نے کہا کہ آج حلقہ کوٹلہ کے عوام نے ایک اور نشست کی کامیابی کا یقین دلوا دیا ہے،وزیراعظم پاکستان نے واضح کہا ہے کہ پارٹی کے لوگوں کو ٹکٹ دیئے جائیں۔ کارکنوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہونے والی ہے کامیابی عوام کی ہو گی۔میں آزاد کشمیر کا واحد سیاستدان ہوں جس نے سری نگر کے لال چوک میں نو لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں بھارتی حکمرانوں کو للکارہ تھا جبکہ اب میں11 نومبرکو لال چوک مظفرآباد کے جلسے میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اہم خطاب کروں گا تمام کارکنان جلسہ میں بھرپور شرکت کریں،مجھے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے جو حوصلہ دیا وہ سرمایہ حیات ہے۔کسی نو سر باز لوٹے کو پارٹی میں شامل نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close