انٹر نیشنل

کینیڈا، ایک شخص کا تلوار سے حملہ،2شہری ہلاک ،5زخمی

ٹورنٹو: کینیڈا میں ہیلووین کے تہوار کے موقع پر قرون وسطیٰ کے دور کا لباس زیب تن کیے شخص نے تلوار سے حملہ کرکے 2 شہریوں کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق کینیڈا کے قدیم کے علاقے پارلیمنٹ ہل میں تلوار بردار جنونی شخص نے راہگیروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان بتائی گئی۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتا ل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ملزم کو بھی اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close