پاکستان

اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار، غیر فطری اتحاد کی شکست کا آغاز ہو چکا ،وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں۔ قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے عناصر عقل و دانش سے عاری ہیں۔اپوزیشن رہنماؤں کو کوئی سمجھ بوجھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر فطری اپوزیشن اتحاد کی شکست و ریخت کا آغاز ہو چکا ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے پاؤں اکھڑ گئے، اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔سیاست وقار اور متانت کا نام ہے، بدتہذیبی کی سیاست نہیں چلے گی۔پاکستان کے ادارے ہمارا وقار ہیں۔ اداروں کی عزت واحترام پر حرف نہیں آنے دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے ملاقات کی۔ اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا اور اداروں کے خلاف متنازعہ بیانات کی شدید مذمت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلوص نیت سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔منتخب نمائندوں کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے، کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔ سابق حکومتوں نے چھوٹے شہروں کو ترقی کے سفر سے محروم رکھا۔ مظفرگڑھ اور جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کی جانب وسائل کا رخ پہلی بار موڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ادارے ہمارا فخر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close