کشمیر

نائیجریا کشمیریوں پربھارتی مظالم کامعاملہ افریقن یونین فورم پراٹھائے،سردارمسعود

نیامے نائیجر:آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے اسلامی تعاون تنظیم کے بانی رکن ملک نائیجر سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے مطالبے کے جواب میں بھارتی ظلم و ستم کا معاملہ افریقن یونین کے فورم پر اٹھائیں اور افریقی ممالک سے مطالبہ کریں کہ وہ بھارت پر دباؤ بڑہا کر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کرنے پر مجبور کریں۔ اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے نائیجر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ برادر اسلامی ملک نائیجر نے اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ کشمیریوں کے مطالبہ حق خو ارادیت کی حمایت کی اور اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے کشمیر کے پلیٹ فارم پر ایک قائدانہ کردار ادا کیا اور اس فورم پر دوسرے رکن ممالک سے مل کر کشمیریوں کے جائز اور منصفانہ مطالبہ حق خود ارادیت کی دوٹوک اور واضح انداز میں حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے میزبان کی حیثیت سے ہمیں نائیجر کی قیادت سے بجا طور پر توقع ہے کہ وہ کشمیر سمیت مسلم دنیا کے دیگر مسائل پر جاندار موقف اختیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ریاست جموں و کشمیر کے عوام مسئلہ کشمیر کا پر امن سیاسی اور سفارتی حل چاہتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اس دیرینہ مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی روشنی میں تلاش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مسئلہ کو اسلامی تعاون تنظیم سمیت دنیا کے مختلف کثیر القومی فورمز پر اٹھایا لیکن بھارت ہمیشہ اسکو پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تنازعہ بناکر پیش کر رہا ہے جو دنیا اور کشمیریوں کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close