پاکستان

نواز شریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم کے ملتان جلسے میں شرکت کرونگی،مریم نواز

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے میڈیکل ٹیسٹ دینے والے طلباء کے تحفظات کاازالہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں پر زور دکھانے والی حکومت ڈیڑھ لاکھ طالب علموں کی جان سے کیوں کھیل رہی ہے؟۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاک ہ29 نومبر کو میڈیکل ٹیسٹ لینے پر اصرار سے طالب علم اور ان کے اہل خانہ پریشان ہیں،طالب علموں کے خدشات ہیں کہ وہ خود اپنے والدین اور گھروالوں کو کورونا میں مبتلا کرنے کا باعث نہ بن جائیں ،طالب علموں کو خوف ہے کہ ان کی وجہ سے ان کے گھر والے، عمررسیدہ اور بیمار والدین متاثرہوسکتے ہیں ،تعلیمی ادارے بند ہیں، اپوزیشن جلسوں پر شور مچایاجارہا ہے لیکن حکومت یہ ٹیسٹ لینے پرمصر ہے یہ تضاد کیوں؟ ،میڈیکل کے طالب علم اپنا قصور پوچھ رہے ہیں کہ 29 نومبر کو ہی انہیں ٹیسٹ پر کیوں مجبور کیاجارہا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم کے جلسوں میں بھرپور شرکت کرونگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close