کشمیر

پی ٹی آئی آزادکشمیرکی بڑی جماعت،تمام طبقات کوبرابرحقوق دلائینگے،بیرسٹرسلطان

اسلام آباد: آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کشمیر اس وقت آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ عوام کی بڑی تعداد روز بروز پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو رہی ہے جو اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ لوگ اب پی ٹی آئی کشمیر کے اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانا چاہتے ہیںاوراسی طرح آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی کرپٹ حکومت سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر تمام طبقات کوانکے حقوق برابری کی بنیاد پر دلوائے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگ اسلام آباد میں حلقہ کوٹلہ مظفر آباد سے درجنوں لوگوں کی مختلف جماعتوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close