پاکستان

پی ٹی آئی حکومت کو جنوری سے آگے نہیں جانے دینگے’ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سیننئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کو جنوری سے آ گے نہیں جانے دیں گے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں حکومت کا کردار نظر آ نا چاہیے، حکومت جلسوں کے حوالے سے صرف اپوزیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ گزشتہ دنوں لاہور میں بہت بڑا جنازہ تھا کیا حکومت نے کوئی اعلان کیا؟ حکومتی ارکان اپوزیشن سے کس لہجے میں مخاطب ہوتے ہیں۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن گاڑی کے دوپہیے نہیں، قانون کی کمزوری کی بات ہوتی ہے، بتایا جائے کون مضبوط کرے گا۔ حکومت ڈرائیونگ فورس ہے کہ ذمہ داری حکومت کی ہی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزرا کا رویہ تلخ اور اسپیکر کا اچھا ہوتا ہے یہ حکومت کا طریقہ ہے، حکومتی کمیٹیوں میں نہ جانے کی وجہ حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ اسپیکر خود جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہیں، ان کے اجلاسوں میں غیر منتخب ارکان ہوتے ہیں، پشاور جلسے میں پابندی نہیں لگائی گئی لیکن راستے روکے گئے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود بغیر ماسک کے عوام سے مخاطب ہوتے ہیں، ہم حکومت کو گھر بھیجنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، بہنوں، بیٹیوں سے متعلق غیر مناسب الفاظ کا استعمال نہیں کیا جاناچاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close