کشمیر

کشمیریوں کی جرات کوسلام،مسئلے کاٹھوس حل نکالناہوگا،مشتاق منہاس

باغ:آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات ،سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ بھارت کے انسانیت سوز مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے بہادر کشمیریوں کا حوصلہ بلند ہے۔بھارتی فوج کشمیریوں کے انسانی حقوق کو اپنے بوٹوں تلے روند رہی ہے۔انسانی حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں۔بھارتی فوج کے نہتے شہریوں پر مظالم کا نوٹس لیں۔ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ایسا ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے جس کے ذریعے یک آواز ہو کر بھارت کو سیاسی اور سفارتی محاذوں پر پسپا کر دیا جائے۔بھارت کا وزیراعظم خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر گیا اب بھارت خود اپنے وعدوں سے مسلسل مکر رہا ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں ،کشمیریوں کا سیاسی اور معاشی استحصال ایسے جرائم ہیں جن پر عالمی برادری کو توجہ دے کر بھارت پر دباو بڑھانا چاہیے۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار اپنے خصوصی بیان میں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close