پاکستان

کورونا کے باعث دنیا بدل گئی ، بدقسمتی سے اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی،وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہےـ اپوزیشن رہنمائوں نے پہلے بھی اہم ترین قومی مسئلے پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کیـ ایک بیان میں وزیراعلی نے کہاکہ قوم کورونا وباء کے باوجود منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گیـدکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے اورپاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وباء میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑاجبکہ دوسری طرف اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود ہیںـاپوزیشن جماعتوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں لیکن یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کے باعث دنیا بدل گئی لیکن بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی۔آزمائش کی گھڑی میںاپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک ہے دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سنٹرپوائنٹ گلبرگ پر لعل شہباز قلندر(فردو س مارکیٹ) انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کر دیاـوزیراعلی عثمان بزدار نے تختی کی نقاب کشائی کی اور دعا خیر کیـانڈر پاس کو تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیاہےـوزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ حکومت نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کیـسنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گراؤنڈ کی طرف جانے والی ٹریفک میں روانی آئے گیـگلبرگ اور کینٹ ایریا کے دوران آمدورفت بلا تعطل ہوگیـلعل شہباز قلندر انڈر پاس سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ شہری مستفید ہوں گے ـایندھن کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگیـشہریوں کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگاـانہوںنے کہاکہ تعمیراتی لاگت میں 13 کروڑ روپے کی بچت کا کریڈ ٹ موجودہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کو جاتا ہےـ560 میٹر طویل لعل شہباز قلندر انڈر پاس دونوں اطراف 2،2 لین پر مشتمل ہےـبارشی پانی کے اخراج کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close