پاکستان

پی ڈی ایم بے نقاب ہو گئی،عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتیں لاہور جلسے کے بعد بری طرح بے نقاب ہوگئیں،عوام کے سامنے جعلی بیانیے کی مکمل حقیقت آشکار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے پی ڈی ایم جلسے سمیت قومی معاملات پر قریبی رہنماوں سے مشاورت کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں جلسے کے بعد بری طرح ایکسپوز ہو گئیں، عوام کے سامنے جعلی بیانیے کی مکمل حقیقت آچکی۔حکومتی رہنماوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر پوری پی ڈی ایم کنفیوژن کا شکار ہے، جلسے میں مداخلت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ درست تھا، گلگت انتخابات اور جلسوں میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کا بیانیہ اپنی موت مرگیا۔دریں اثنا ء وزیرِ اعظم عمران خان نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع، گوادر بندرگاہ سمیت سی پیک کو سیکیورٹی کی فراہمی اور علاقائی امن کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا تے ہوئے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی،حکومت معاشی ترقی میں میری ٹائم سیکٹر کی افادیت کے پیش نظر اس کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،حکومت کی جانب سے 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دیا جانا بحری معیشت کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کا مظہر ہے۔ پیر کو وزیرِ اعظم عمران خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ،نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close