پاکستان

وزیر اعظم کابیان کوئٹہ میں پڑی میتوں کی توہین ہے، شیری رحمان

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کابیان کوئٹہ میں پڑی میتوں کی توہین ہے،وزیراعظم نے ثابت کیا کہ وہ نا صرف نا اہل ہیں بلکہ بے رحم بھی ہیں، ہزارہ برادری عمران خان سے نہیں ملک کے وزیراعظم سے مطالبہ کر رہی ہے، آج یہ بھی ثابت ہو گیا کہ وہ خود کو وزیر اعظم بھی نہیں سمجھتے،وزیراعظم کو لگتا ہے کہ جائز مطالبات کرنا بلیک میلنگ ہے۔جمعہ کو عمران خان کی تقریر پر اپنے ردعمل میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان بنی گالا کے وزیراعظم ہو سکتے ہیں وہ ملک کے وزیر اعظم نہیں بن سکے،وزیراعظم نے کوئٹہ جانے کو اپنی ذاتی انا کا مسئلہ بنا دیا ہے، انا پسند اور بے رحم وزیر اعظم نے آج بد ترین مثال قائم کی ہے، ہزارہ برادری کو معلوم ہونا چاہئے کہ ملک پر ایک فاشسٹ حکمران مسلط کیا گیا ہے، اس فاشسٹ وزیراعظم کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں،6بہنوں کا اکلوتا بھائی شہید ہوگیا، ان کے خاندان میں کوئی مرد نہیں بچا، کیا وزیراعظم کو لگتا ہے کہ وہ ان کا مطالبہ غلط ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close