کشمیر

کوٹلی کے دیرینہ مسائل حل کیے،ن لیگ برادریوں کی بنیاد پر الیکشن نہیں لڑے گی،فاروق حیدر

میرپور:وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت نے یہ کریڈٹ مسلم لیگ ن کی حکومت کو دیا کہ 44 سالوں بعد آزادکشمیر کے آئین میں ترمیم کرکے ریاستی حکومت کو بااختیار بنایا کونسل کے اختیارات ختم کیے وفاقی محصولات میں حصہ بڑھایا جس سے انتظامی بجٹ میں خود کفالت حاصل ہوئی ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا،10 ہزار پڑھے لکھے اہل طلبا جو کئی دہائیوں سے ڈگریاں لیکر بیٹھے تھے سفارش نہ ہونے کے باعث نوکری سے محروم تھے 100 فیصد میرٹ پر پی ایس سی اور این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کیا فی حلقہ ماضی میں وزرا ء پانچ سالوں میں اڑھائی کروڑ روپے خرچ کرتے تھے ایک سال میں ساڑھے چار کروڑ روپے وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام کے ذریعے بنیادی ضروریات کے منصوبوں پر خرچ کیے، جماعت کے ضلعی صدور کو ایڈمنسٹریٹر سٹی صدور کو سٹی ایڈمنسٹریر یوتھ کے ضلعی صدور کو کوآرڈینیٹر اور 15 خواتین عہدیداران سمیت زکواۃ کونسل میں ہر ضلع حلقے اور پولنگ سٹیشن تک 1400 کارکنان ایڈجسٹ ہوئے۔ ہم میاں محمدنوازشریف اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے شکرگزارہیں جنھوں نے آزادکشمیرکوبااختیار بنایااورمعاشی خودکفالت دی۔ضلع کوٹلی کے دیرنیہ مسائل حل کیے جن میں کوٹلی ہسپتال میں 200 بستروں کااضافہ کیا ۔ کوٹلی گریٹرواٹرسپلائی کاپراجیکٹ دیا۔کوٹلی کی تمام مین شاہرات کی از سر نو پختگی وبہتری سمیت دیگر رابطہ سڑکوں کی تکمیل کی ۔آزاد کشمیر کی تمام مین سڑکوں کی معیاری تعمیر ہمارے دور حکومت میں ہوئی جس سے آزاد کشمیر میں تیز ترین سفری سہولیات میسر آئیں۔ چڑہوئی دفاتر کا معاملہ بھی حل کریں گے۔مسلم لیگ ن الیکشن برادریوں کی بنیاد پرنہیں لڑے گی ہم جماعت کے منشوراورنظریہ اور اپنی کارکردگی کی بنا پر الیکشن میں جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مسلم لیگ ن ضلع کوٹلی کے تمام حلقہ جات سے پارٹی عہدیداران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدرووزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی صدر راجہ محمد ایوب خان نے سرانجام دیئے۔مشاورتی اجلاس میں اسپیکر اسمبلی و مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر،سینئر نائب صدر و سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق،وزیر مواصلات چوہدری محمد عزیز،وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان،وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان،چیف آرگنائزر و وزیر اطلاعات و سیاحت سپورٹس راجہ مشتاق احمد منہاس،وزیر ہائیر ایجوکیشن کرنل (ر) وقار احمد نور،وزیر زراعت مسعود خالد،وزیراعظم کے سیاسی امور کے ڈائریکٹر جنرل ملک ذوالفقار علی ،سابق امیدواران اسمبلی ملک محمد یوسف، راجہ ریاست خان، راجہ محمد اقبال خان،ڈاکٹر محمود الحسن راجہ،مسلم یوتھ ونگ کے صدر ملک محمد حنیف ،راجہ اظہر اقبال خان کے علاوہ ضلع کوٹلی کے تمام حلقہ جات سے پارٹی کے عہدیداران،مسلم یوتھ ونگ،ایم ایس ایف این،شعبہ خواتین نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close