پاکستان

3 ماہ بہت اہم،وزیر اعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جا سکتے ہیں ،شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ویزے آن لائن کرکے کرپشن ختم کر دی ہے ،ایگزٹ ویزہ آن لائن کر رہے ہیں،ایف آئی اے اور نادرہ کو بھی ٹھیک کریں گے،اسامہ کا افسوس ناک واقعہ ہوا ،وزارت داخلہ امن وامان بہتر کرنے کے اقدامات کر رہی ہے ،فارن فنڈنگ میں پی پی پی اور ن لیگ کے دستخط نہیں ہیں، وزیر اعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جا سکتے ہیں،ہمارے رائے سے پہلے وہ جانے کا فیصلہ کر چکے ہیں، ،تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہیں ، آئی جی اسلام آباد کو اسامہ ستی کے حساس معاملہ پر ہٹایا،ایف آئی اے کے افسران کو بھی تبدیل کریں گے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری چیک پوسٹس ختم کیں،چھے وارداتوں میں سے چار پکڑلئے ،ویزے آن لائن کرکے کرپشن ختم کر دی یے،ایگزٹ کا ویزہ بھی آن لائن کر رہے ہیں،ایف آئی اے اور نادرہ کو بھی ٹھیک کریں گے،اسامہ کا افسوس ناک واقعہ ہوا ،وزارت داخلہ امن وامان بہتر کرنے کے اقدامات کر رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close