کشمیر

آزادکشمیر کے شہری عمران خان پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں،تنویر الیاس

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائد اور وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان نے اپنے ایک بیان میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی ترقی تعمیر نو اور سیاحت کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا خواب شرمندہ تعبیر ھوگا۔کشمیر کے ووٹر تحریک انصاف پر اعتماد کرتے ہوئے اسے بھاری اکثریت سے آئندہ انتخابات میں کا میاب کریں گے، صاف ستھری شہرت اور تحریک انصاف سے ہم آہنگی رکھنے والے سیاست دانوں کے لئے تحریک انصاف کے دروازے کھلے رہیں گے اور تحریک انصاف سب کو عزت اور احترام کے ساتھ بلا تفریق ساتھ لے کر چلے گی اور مستقبل قریب میں کثیر تعداد میں کشمیری سیاست دان ، دانشور ،مورخ تحریک انصاف میں جوق در جوق شامل ھو کر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قومی سوچ ،ترقی انصاف سب کے لئے اور بد عنوانی کے خلاف جہادی تحریک کو جلا بخشیں گے جس سے کشمیر میں موروثی جمودی سیاست کا خاتمہ ھوگاکشمیر میں ترقی اور سیاحت کا تاریخی سفر شروع ھوگا اور کشمیر حقیقی جنت بے نظر کے سفر پر گامزن ھوگا کشمیر کے وسائل پر عیاشیوں کا دروازہ بند کرتے ھوئے ان وسائل کو کشمیر ی عوام اور نوجوانوں پر خرچ کیا جائے۔اس خطے کو سارے کشمیر کی آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے گا۔ آزادکشمیر میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرتے ھوئے بدعنوانی کا خاتمہ تحرک انصاف کی پہلی تر جیح ھوگی ، تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے بلا تفریک برادی ، رنگ ، نسل سب کے لئے دروازے کھلے رہیں گے جس کے اثرات جلد ہی سب کے سامنے ھو نگے ۔ کشمیر ایک فلاحی مثالی خطہ بنے گا جسکی سارے ملک میں مثال دی جائی گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close