کشمیر

طارق فاروق نے یونین کونسل کسگمہ میں 3 رابطہ سٹرکوں کا افتتاح کردیا

بھمبر:سینئروزیرحکومت آزادکشمیرچوہدری طارق فاروق نے یونین کونسل کسگمہ میں 3 رابطہ سٹرکوں کا افتتاح کردیا۔سینئروزیرچوہدری طارق فاروق نے یونین کسگمہ میں 3 لنک روڈز کا افتتاح کیا,جن میں کسگمہ تاپھیاڑی اڑھائی کلومیٹر روڈ،بگالی تا موہڑہ جنگو ایک کلومیٹر روڈ،روپیری تا کس جمال ایک کلومیٹر روڈ شامل ہے,ساڑھے تین کروڑ سے زائد لاگت سے بننے والی ان رابطہ سڑکوں کے افتتاح کے بعد ہزاروں افراد مستفید ہوں گے۔چوہدری طارق فاروق نے اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقے سے منتخب ہونے والا نمائندہ سب کا نمائندہ ہوتاہے۔حلقے کی عوام کا منتخب نمائندہ ہوتا ہے۔وزیر ہو یاوزیراعظم وہ سب کانمائندہ ہوتا ہے۔کسگمہ میں حکومت نے بھی ذمہ داری نبھائی۔اہل علاقہ نے خود بھی محنت کی۔اس علاقہ میں سکولز،سڑکیں بنی ہیں،وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں جاتلاں تابھمبرشاہراہ,چڑویالہ تک بہترین روڈ,علی بیگ پل,ٹیکنیکل کالج,دفاتر کا قیام,ادارے بنانے, سمیت بڑے پروجیکٹس دیے2 ارب سے زائدرقم سے نالہ جات کی پختگی کاکام شروع کررہے ہیں.کاکڑہ سے افتخار آباد چھمب تک کام مکمل کریں گے.ہم نے بے لوث,بلاتفریق عوام کاخیال رکھا,تعلیم صحت کے شعبہ جات میں بہتری لائی ہے.آج کے جدید دور میں جدیدتقاضوں کے تحت عوام کی خدمت کررہے ہیں.عوام کے شکرگزار ہیں ,میں بطور وزیرآبپاشی زمے داروں سے کہوں گاکہ چھوٹے ڈیم بنائیں اس سے کاشت کاروں اور اہل علاقہ کا فائدہ ہوگا.ن لیگ کے حالیہ دور میں محکمہ مال میں بھی بہتری آئی ہے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا.بجٹ پاس ہونے کے 3 ماہ بعد محکمہ جات تجاویز مانگتے ہیں جس پر حلقہ نمائندہ عوامی مشاورت سے برابری کی سطح پرسکیمیں منظور کرواتا ہے.وزیراعظم کی قیادت میں ہرشعبہ میں ہم نے عوام کی خدمت کی.عوام علاقہ کو کچھ ٹیکنیکل چیزوں سے آگاہ ہونا پڑے گا,فروری سے جون تک سکیم منظور ہونے کے بعد تعمیراتی کام ہوتے ہیں.پلاننگ اینڈ ڈوپلمنٹ کے پاس تمام کاموں کا ریکارڈ ہوتا ہے.اب عوام علاقہ خود بھی تعمیراتی کام پرنظر رکھیں.ٹھیکے دار اورمحکمے پرنظر رکھیں۔اپنے گھر،زمین ،راستے کی حفاظت خود کریں۔کئی بڑے پروجیکٹس پر کچھ ترقی دشمن عناصر عدالتوں کے ذریعے سٹے آرڈرلے لیتے ہیں,جس سے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ آتی ہے,میرپور بھمبر روڈ پرلوگوں نے خود اپنی زمین دی کی کہ شاہراہ کومکمل کریں.مجموعی طور پر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں ریاست بھر میں بہترین ترقی ہوئی,کچھ شعبہ جات میں مزید بہتری لارہے ہیں.عوام کے لئے دفتر ہر وقت کھلا ہے,آج وبائی مرض کوروناوائرس ہے,اس میں عوام احتیاط کریں.مجھے بھی اللہ نے صحتیاب کیاہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close