کشمیر

عمران خان کی کشمیر پالیسی ٹھیک سمت جارہی ہے،سردار عتیق

چنیوٹ: آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام آزادی کے ساتھ ساتھ تکمیل پاکستان کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز چنیوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس نے قیام پاکستان سے پہلے ہی الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کر کے پاکستان سے اپنی وابستگی ظاہر کردی تھی۔ آج مقبوضہ کشمیر کے عوام اس عظیم مقصد کے لیے قربانیاںدے رہے ہیں۔ انہوں نئے کہاکہ ہندوستان آج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ۔عالمی برادری کو اس صورت حال کا نوٹس لیناچاہیے۔ جنوبی ایشیاء اس وقت کئی ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشمکش کا محور بن گیا ہے۔تین ایٹمی ممالک آمنے سامنے ہیں اور اس کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے ۔ہندوستان کو کشمیر پر اپنے اقدامات کی سزا بھگتنا پڑے گی۔ چھے لاکھ معصوم جانوں کی قربا نیاںرائیگاں نہیں جائیں گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close