کشمیر

پی ٹی آئی بیرسٹر سلطان کی قیادت میں آزاد کشمیر کا الیکشن لڑے گی،احمد جواد

میرپور:آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ دور حاضر میں سوشل میڈیا نے حیرت انگیز ترقی کی ہے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی افادیت آج بھی قائم ہے تاہم موجودہ دور میں سوشل میڈیا پیغام رسانی کا سب سے اہم پلیٹ فارم ہے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سوشل میڈیا کے ورکرز بڑا جاندار کردار ادا کر رہے ہیں جس پر میں پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے سوشل میڈیا ورکرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر سیکرٹری چوہدری ارشاد محمود کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان میں سال 2018ء میں ہونے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں سوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کر کے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا سوشل میڈیا نے عمران خان کے ویژن کو عوام تک پہنچانے میں تاریخی رول ادا کر کے عمران خان کا ویژن مقبول عام بنا دیا۔میرا سوشل میڈیا کے ورکرز کو یہ پیغام ہے کہ وہ جہاں تحریک انصاف کے لیے کام کر رہے ہیں وہیں وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی آواز بھی بنیں مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست 2019ء کے لاک ڈاؤن کے بعد صورت حال مخدوش ہے ایسی صورت حال میں سوشل میڈیا کے ورکرز سوشل میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم کو بے نقاب کریں میں مارچ میں برطانیہ یورپ کا دورہ کر کے ایک مرتبہ پھر کشمیر ایشو کو جارحانہ انداز میں اجاگر کروں گا۔آزاد کشمیر میں جون کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں آنے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم میں پی ٹی آئی کشمیر کے سوشل میڈیا کا کردار بڑا ہو گا سوشل میڈیا کے ورکرز ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close