کشمیر

چیف جسٹس پاکستان کی دیانتداری اور آئین سے محبت شک وشبہ سے بالا ترہے،فاروق حیدر

مظفرآباد:وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے باوجود بہت سارے لوگوں کی خواہش کے آزادکشمیر عدلیہ کے معاملات سے خود کو علیحدہ رکھا چیف جسٹس آف پاکستان ملک کے اندر آئین و قانون کے محافظ ایک اچھی شہرت کے حامل جج ہیں جنہوں نے ادارے کے وقار اور تقدس کا ہمیشہ پاس رکھا چیف جسٹس پاکستان کی دیانتداری اور آئین سے محبت شک وشبہ سے بالا ترہے،کو آزادکشمیر کے عدالتی معاملات میں ملوث کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ناکامی ہوئی۔ حکومت آزادکشمیر یا وزیراعظم آفس کا ججز کی تقرریوں کے حوالے سے کوئی آئینی کردار نہیں اورنہ ہی اس معاملے میں حکومت کی کوئی پسند و ناپسند ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ موجودہ حکومت نے اعلی عدلیہ میں ججز کی تعداد میں اضافہ کیا اور آئینی ابہام بھی دور کیا۔ جاری بیان کے مطابق وزیراعظم آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں ۔ عام آدمی کو بلاتاخیر بروقت انصاف کی فراہمی حکومت کی ترجیح اول رہی ہے اور اس کے لیے حکومت نے تمام وسائل فراہم کیے ۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ججز کی تقرری میں تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close