پاکستان

آشیانہ ریفرنس، شہباز شریف کا حاضری سے استثنی کالعدم قرار

لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف کا حاضری سے استثنی کالعدم قرار دے دیا ہے، عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ،فاضل جج نے کہا ملزم اس وقت جیل حکام کی حراست میں ہے اور دوسرے کیسز میں پیش ہوتا ہے ایسا نہیں ہوتا ملزم ایک کیس میں پیش ہو اور دوسرے میں اس کو استثنی دیا جائے،یہ اہم نوعیت کا کیس ہے اس میں ملزم شہباز شریف پیش ہو،عدالت نے شہباز شریف کو 26 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے،نیب کی جانب سے تیار کیے گئے ریفرنس کے متن میں درج ہے کہ شہبازشریف نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے پرائیویٹ افراد کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی،پی ایل ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طاقت کا غیرقانونی استعمال کیا، فواد حسن فواد سے باہمی ملی بھگت سے میرٹ پر آنیوالی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کروایا گیا، نیب نے جو ریفرنس تیار کیا ہے اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب نے من پسند کمپنی کو غیر قانونی منافع دینے کی غرض سے ٹھیکہ منسوخ کروایا اور اسی کمپنی سے غیرقانونی طور پر مالی فوائد حاصل کیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close