پاکستان

امت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت، عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے سب سے زیادہ آواز اٹھائی، ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے حوالے سے جئید علمائے کرام کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو علما و مشائخ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے علما و مشائخ کے وفد میں پیر محمد امین الحسنات شاہ، پیر چراغ الدین شاہ، ڈاکٹر قبلہ ایاز، پیر نقیب الرحمن، مولانا عبدالخبیر آزاد، پیر حبیب عرفانی، صاحبزادہ محمد حامد رضا، سید ضیا اللہ بخاری، پیر سلطان احمد علی حق باہو، علامہ محمد حسین اکبر، مفتی ابو بکر محی الدین، مولانا محمد عادل عطاری، مولانا محمد طیب قریشی، مفتی فضل جمیل رضوی، مولانا حامد الحق، پیر شمس الامین،پیر حبیب اللہ شاہ، محمد قاسم قاسمی، صاحبزادہ محمد اکرم شاہ اور پیر مخدوم عباس بنگالی شامل تھے جباکہ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close