کشمیر

ثریا زمان کی ملاقات،جی بی کے حقوق کی مخالفت کا سوچ بھی نہیں سکتے،فاروق حیدر

مظفرآباد:وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان مسئلہ جموں کشمیر کا حصہ ہے، آزادکشمیر کی قیادت نے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ رابطہ نہیں رکھا اس کا اعتراف کرتا ہوں، گلگت بلتستان کے لوگوں کے حقوق کی مخالفت کا سوچ بھی نہیں سکتے ،انہیں تمام حقوق ملنے چاہیں ،کشمیر کے مسئلے کے مستقل حل تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق گلگت بلتستان صوبہ نہیں بن سکتا ،مظفرآباد میں گلگت بلتستان ہاوس کے لیے جگہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں ان کی نشستیں بھی بڑھائی جائیں گی ،ہائیڈل جنریشن اور سیاحت میں دونوں خطے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محترمہ ثریا زمان کی قیادت میں ملنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو اس وقت تک یہاں ملازمت کے حقوق حاصل تھے جب تک وہاں باشندہ ریاست سرٹیفیکیٹ تھا جب وہ ختم ہوگیا تو پھر یہ سلسلہ بھی بند ہوگیا، اب اگر یہ دوبارہ بحال ہوتا ہے تو پھر سے وہ یہاں ملازمت کے حقوق حاصل سکتے ہیں، اس کے علاوہ اوپن میرٹ پر بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close