کشمیر

حکمران ہوش کے ناخن لیں، حق مانگنے والوں پر لاٹھیاں برسانا ظلم ہے،سردار عتیق

مظفرآباد/راولپنڈی: آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان سے مرکزی چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس دیوان علی خان چغتائی کی مجاہد منزل میں ملاقات۔ ملاقات میں آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات، مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال،ووٹوں کے اندراج اور جماعتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق حمدخان نے کہاکہ مسلم کانفرنس شہیدوں اور غازیوں کاقافلہ ہے اور تحریک آزادی کی بانی جماعت ہے مسلم کانفرنس کشمیر کے تشخص اور پاکستان سے الحاق کی داعی جماعت ہے اور اس جماعت نے آزادکشمیر میں ادارے قائم کر کے ایک تاریخی روایات کاآغاز کیا جبکہ موجودہ حکمرانوں نے اداروں کوتباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ ملازمین کااستحصال کیا جبکہ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کاخیال رکھا ۔ آج ملاز مین سراپا احتجاج ہو کر مسلم کانفرنس کاسنہری دور یاد کررہے ہیں۔ حکومت آزادکشمیر کو چاہیے کہ اساتذہ اور دیگرملازمین جن میں اپیکا ، برقیات، آئی ٹی کے ملازمین جو اس وقت احتجاج پر ہیں ان کے جائز مطالبا ت کو فوری طور پریکسو کیے جائیں۔ انہوں نے مسلم کانفرنسی کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ الیکشن کی تیاریاں کریں اور مسلم کانفرنس کی کامیابی کے لیے اپناکردار ادا کریں ۔کارکن ووٹر لسٹوں میں ووٹ کے اندراج کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے ملازمین کے مسائل جوں کے توں ہیں اور حکومت کوٹس سے مس نہیں اور حکومت ملازمین کے مطالبا ت حل کرنے کے بجائے ان پرتشدد اور لاٹھی چارج کررہی ہے جو قابل افسوس ہے۔ ان شاء اللہ اگر اللہ نے موقع دیا تو اقتدار میں آکر عوام کی تمام محرومیوں کاازالہ کیاجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close