پاکستان

عوام کی محرومیاں دور کرکے دم لیں گے،عثمان بزدار

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شفافیت ہمارا طرہ امتیازہے ، ڈھائی سال میں کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا، نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم عوام کی امنگوں اور ضروریات کے مطابق ہوگا ۔چیچہ وطنی میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے وفود کے شرکا کی تجاویز اور مسائل کو سن کر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پسماندہ شہروں کی قسمت بدلنے کا وقت آگیا ہے، شفافیت ہمارا طرہ امتیاز ہے، ڈھائی سال میں کوئی سکینڈل نہیں آیا۔ عوام کی محرومیاں دور کرکے دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم عوام کی امنگوں اور ضروریات کے مطابق ہوگا۔ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر صحافی کالونی کے قیام کے منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے عہدیدار اور کارکن عوام کی خدمت کے مشن میں حکومت کا ساتھ نبھائیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت یکساں ترقی کے ویژن پر کاربند ہے۔ ہماری حکومت ایسے محروم شہروں میں ترقی لے کر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں جائوں گا اور عوام کے مسائل سنوں گا۔ عوام اور کارکنوں کی محبت میرا اثاثہ ہے، انہیں کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ چیچہ وطنی میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیں گے۔ چیچہ وطنی سمیت تمام دور دراز علاقوں کے عوام کیلئے وزیراعلی آفس کے دروازے کھلے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close