انٹر نیشنل

مسلم ممالک پر سفری پابندیاں ختم

اسلام آباد: امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارت کا منصب سنبھالتے ہی 17 احکامات پر دستخط کردئیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی سابق صدر ٹرمپ کے دور کے کئی فیصلے واپس لینے کے احکامات دئیے جن میں امریکی صدر نے بعض مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں پر امریکا میں امیگریشن پر پابندی ختم کرنے کے بل پر بھی دستخط کر دئیے ہیں۔امریکی صدر کے احکامات کے تحت نوجوان تارکین وطن کو تحفظ دیا جائے گا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر روک دی جائے گی۔امریکی صدر نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے کو پھر سے بحال کر دیا جب کہ تمام وفاقی املاک پر ماسک لازمی قرار دینے کے بل پر بھی دستخط کر دئیے ہیں۔امریکہ کے 46 ویں صدر جو بائیڈن کے دورِ صدارت کا آغاز صدارتی حکم ناموں سے ہوا ہے اور انھوں نے پہلے ہی دن 15 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں۔ان صدارتی حکم ناموں میں متنازع سفری پابندیوں کا خاتمہ، پیرس ماحولیاتی معاہدے کی بحالی اور تمام وفاقی املاک میں لازمی ماسک پہننے کے بل پر دستخط کیے گئے ہیں۔ زیادہ تر حکم نامے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کو ختم کرنے سے متعلق ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close