کشمیر

مودی عالمی دہشتگرد،دُنیا کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے،مسعود خان ،شہریار آفریدی

اسلام آباد : صدرآزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان چیئر مین کشمیر کمیٹی شہر یار خان آفریدی نے جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی ویب سائٹ اوردیگر سوشل میڈیا پیجز کی دوبارہ لانچنگ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے مودی عالمی دہشت گردہے اس نے نہتے کشمیریوں پرظلم کی انتہاکردی دنیاکشمیریوں کوحق خودارادیت دلوانے کیلئے کرداراداکرے انہوں نے مزیدکہاکہ کشمیرایک آتش فشاں ہے جوپاکستان اوربھارت کے درمیان دیرینہ تنازع بن چکاہے اسے فوری حل نہ کیاگیاتویہ خطے سمیت پوری دنیاکے امن کیلئے تباہ کن ثا بت ہوگا برطانوی ممبران پارلیمنٹ ڈیبی ابرہامس ایم پی چیئر پرسن آل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ، اینڈریو گیوین ایم پی چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر، جیمس ڈیلی ایم پی شریک چیئر کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر،پال برسٹو رکن پارلیمنٹ شریک چیئرکنزرویٹو دوست کشمیر، افضل خان ایم پی شیڈو ڈپٹی لیڈرآف ہاؤس آف کامنز، لارڈ واجد خان، لارڈ ٹموتھ کرکھوپے، یلیکس نورس رکن پارلیمنٹ، رکن پارلیمنٹ محترمہ انتھیہ میکانٹیئر سابق چیئر پرسن فرینڈز آف کشمیر، یوروپی پارلیمنٹ میں سابقہ ??لیبر لیڈر رچرڈ کاربیٹ۔یورپین پارلیمنٹ مین ساب لبر ڈیموکریٹ لیڈر سابق ایم ای پی لبرل ڈیموکریٹ شفق محمد،سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ جولی وارڈ، سابق ممبریورپین پارلیمنٹ امجد بشیرنے وڈیو لنک کے ذریعے راجہ نجابت حسین اور ان کی تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حق خودارادیت کی ٹیم نے راجہ نجابت کی قیادت میں برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے اندر مسئلہ کشمیر کی آگاہی اور تفہیم کے لئے انتہائی موثر کام کیا ہے، اور ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ان کے ساتھ تعاون جاری رکھتے ہوئے کشمیریوں کے بنیادی حق خودرادیت کے حصول کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ڈیجیٹل اجزاء دوبارہ لانچ کی اس تقریب میں چودھری اعجاز احمد سابق ایم این اے، ممبراسمبلی آزادکشمیرنسیمہ وانی ایم ایل اے، ممبر کشمیرکونسل محمد یونس میر، ڈائریکٹر جنرل جموں کشمیر لبریشن سیل فدا حسین کیانی، حریت رہنما اشتیاق حمید، گلشن منہاس رہنما پی ٹی آئی، عبدالقادرچیئرمین یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان، محمد اعظم سیکرٹری تحریک حق خودارادیت، مسٹر طاہراعوان کوآرڈینیٹر یو ایس اے، توقیرنجیب ایڈووکیٹ رہنما مسلم لیگ ن، انسانی حقوق کی سرگرم رہنما زوبیہ راجہ، مریم ادریس، مہتاب انجم، دعا صدیقی کے علاوہ مختلف این جی اوز اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ چیئرمین تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حق خودارادیت گزشتہ گیارہ سال سے برطانیہ اور یورپ کے اندر مسئلہ کشمیر پر کام کر رہی ہے اور ہماری ٹیم نے اس عرصے میں برطانوی اور یورپین پارلیمنٹس کے اندر بھرپور کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ممبران پارلیمنٹ کی نہ صرف کشمیریوں کے حق خودارادیت پر ان کی حمایت حاصل کی بلکہ ان ایوانوں کے اندر کشمیر دوست گروپ قائم کرنے میں بھی اپنا بھرپور کرادا کیا ہے اور آج یورپی پارلیمان اور برطانوی ہاوس آف کامنز میں کشمیریوں کے مسئلے پر معتدد بار بحث ان کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ راجہ نجابت نے کہا کہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ہماری تنظیم نے سوشل میڈیا اور ویب پیجز کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو مزید موثر انداز میں اجاگر کرنے کے لئے ہم آہنگ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اج ضرورت اس بات کی ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستانی فورسز کے مظالم کا شکار عوام اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جائے تاکہ دنیا کو یہ باور کرایا جا سکے کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول تک جہدو جہد جاری رکھیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close