کشمیر

کرپٹ مافیا الیکشن میں بدترین شکست سے دوچار ہوگا،سردارتنویر الیاس

اسلام آباد:وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان ے وژن کے مطابق پارٹی کو مضبوط و منظم کرکے آمدہ انتخابات میں کامیاب ہوکر پی۔ٹی۔آئی کی حکومت بنائیں گے۔آزاد کشمیر میں لاکھوں نظریاتی لوگ پارٹی کا اثاثہ ہیں۔انکی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں لیکر آگے بڑھیں گے۔ دنیا کی کوئی طاقت آزاد کشمیر میں تبدیلی کو نہیں روک سکتی، کرپٹ مافیا الیکشن میں بدترین شکست سے دوچار ہوگا۔ 70سالوں سے چند خاندانوں نے برادریوں کے نام پر ریاست کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ بہت جلد آزاد کشمیر کا دورہ کر کے عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔ آزاد کشمیر میں جتنا پوٹینشل موجود ہے، شاہد ہی دنیا کے کسی کونے پر موجود ہو۔ ہم ان قدرتی وسائل کو بروئے کار لا کر آزاد کشمیر کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی۔ٹی۔آئی آزادکشمیر کے بانی رہنما۔عمران خان اور سیف اللہ نیازی کے قریبی ساتھی اور آزادکشمیر میں لاکھوں نظریاتی کارکنان کے چہرے راجہ مصدق خان اور انکے ساتھ آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران اور انکے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پرکیا۔وفد میں شامل مرکزی عہدیداران شوکت اعوان اور یوتھ کے جنرل سیکرٹری سردار عامر نذیر ،سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ ضلع پونچھ ،سینئر رہنما پی ٹی آئی راجہ سخاوت اور سینئر رہنما پی ٹی آئی ارشد نیازی سمیت دیگر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر راجہ مصدق خان نے انہیں آزادکشمیر کی سیاست میں خوش آمدید کہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ سردارتنویر الیاس کی صورت میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے بہترین فیصلہ کیاہے۔پی ٹی آئی کے لاکھوں نظریاتی کارکنان عمران خان کے اس فیصلے کو نہ صرف قبول کرینگے بلکہ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونگے۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ عہدوں کی خواہش لے کر کبھی سیاست نہیں کی۔عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اختیارات کو استعمال کیا اور اسی جذبے کے ساتھ آزاد کشمیر میں سیاست کا آغاز کیا ہے۔ عمران خان کے وژن کے مطابق آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کو منظم اور مضبوط کرنے کے لیے کردار ادا کر رہا ہوں۔دنیا کو مسلہ کشمیر کی طرف متوجہ کرنے اور دوسری طرف اچھا پیغام دینے کے لیے آزاد کشمیر کو تعمیر و ترقی کے اعتبار سے منفرد خطہ بنانے کی ضرورت ہے۔ہم نے کاروباری مصروفیات کے باوجود عوامی خدمت کے جذبے سے ہمیشہ کام کیا, آزادی کی خواہش لیے گھر بار چھوڑنے والے کشمیریوں کی آباد کاری مثالی انداز میں کی جاتی۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی۔ تبدیلی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، عمران خان کے ویژن کو آگے قبول کر کے تحریک انصاف کا حصہ بننے والے سینئر سیاسی راہنما جماعت کی تقویت کا باعث بنیں گے۔ آزاد کشمیر میں جماعت کو مستحکم کرنے کے لیے ملا قاتیں سیاسی عمل کا حصہ ہیں.. انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ایک سے زائد حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے سکتا ہو شعور کے اس دور میں عوام تعمیر و ترقی اور میرٹ کی بنیاد پر قیادت کا انتخاب کرتے ہیں. انتخابات جیتنے کے بعد عمران خان جو ذمہ داری تفویض کریں گے اسے پوری کرنے کے لیے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے, اچھی ٹیم بنا کر کام کریں گے سیاسی عمل میں شریک جماعتوں سے بھی بات چیت رہتی ہے کیونکہ یہی سیاسی عمل کا حسن ہے, انھوں نے کہا آزاد کشمیر کی سیاست میں حصہ لینے کے فیصلے کے بعد عوامی سطح پر جو پذیرائی اور پیار ملا وہ میرے لیے اعزاز ہے. انھوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک اور اداروں نے آزاد کشمیر میں سڑکوں اور عمارتوں کی تعمیرات کے لیے فنڈز مہیا کیے اور آج بھی آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ اور دنیا کی توجہ مبذول کروانے کے لیے آزاد حکومت اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور یہی عمل مسلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے لانے کا ذریعہ بن سکتا ہے. متنازعہ علاقے کی جوازیت پر آزاد خطے کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا درست طرز عمل نہیں ہو سکتا, کشمیریوں کو دوسرے ممالک میں بہتر روزگار اور تعلیم کے لیے مواقع فراہم کروا کر انہیں تحریک کے لیے فعال کردار کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close