انٹر نیشنل

پاک فوج کو پیشہ ور اور دلیر پایا،دشمنی جاری رکھنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، ابھی نندن

ریاض:پاک فضائیہ کی جانب سے 27 فروری 2019 کو ملکی دفاع میں گرائے گئے بھارتی مگ 21 طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کے سامنے آنے والے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے پاکستانی فوج کو پیشہ ورانہ اور دلیر پایا جبکہ مجھے دونوں ممالک کے درمیان دشمنی جاری رکھنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان ایئرفورس کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر پاکستان کی جانب سے 27 فروری 2019 کو پکڑے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا ایک نیا ریکارڈڈ کلپ سامنے آیا ۔سامنے آنے والے ویڈیو بیان میں ابھی نندن کی جانب سے کہا گیا کہ پیرا شوٹ سے اوپر سے نیچے آتے وقت میں نے دونوں ملک دیکھے، مجھے دونوں ممالک میں کوئی فرق پتا نہیں چلا، دونوں ایک جیسے ہی خوبصورت ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب میں نیچے گرا تو مجھے پتا بھی نہیں تھا کہ میں پاکستان میں ہوں یا بھارت میں ہوں کیونکہ مجھے دونوں ملک اور لوگ ایک جیسے ہی لگے تھے۔ابھی نندن نے بتایا کہ مجھے کافی چوٹ لگی تھی اور میں ہل نہیں پا رہا تھا لیکن میں نے یہ جاننے کی کوشش کی میں کونسے ملک میں ہوں اور جب مجھے لگا کہ میں اپنے ملک میں نہیں ہوں تو میں نے بھاگنے کی کوشش کی میرے پیچھے لوگ آئے تھے جو کافی جوش میں تھے اور وہ مجھے پکڑنا چاہتے تھے۔سامنے آنے والے بیان میں ابھی نندن نے کہا کہ اسی دوران پاکستانی فوج کے دو جوان آئے اور انہوں نے مجھے پکڑا اور وہاں سے بچایا، پھر مجھے وہ اپنے یونٹ میں لے کر گئے جہاں مجھے طبی امداد دی گئی اور مجھے ہسپتال لے جایا گیا جہاں میری جانچ ہوئی اور مجھے اور طبی امداد دی گئی۔کشمیریوں سے متعلق ابھی نندن نے کہا کہ کشمیری کے ساتھ کیا ہورہا ہے یہ نہ مجھے پتا ہے اور نہ ہی آپ کو، ہمیں سکون سے سوچنا چاہیے۔بھارتی پائلٹ نے پاک فوج سے متعلق کہا کہ میں نے پاکستان فوج کو بہت پیشہ ورانہ اور دلیر پایا اور میں پاکستانی فوج کی جانب سے دکھائی جانے والی دلیری سے بہت متاثر ہوا۔انہوں نے کہا کہ لڑائی تب ہوتی ہے جب امن نہیں ہوتا، مجھے نہیں پتا امن کے لیے کیا کرنا چاہیے لیکن امن ہونا چاہیے کیونکہ مجھے دشمنی جاری رکھنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آئی، میں یہ چاہتا ہوں ہمارے دیس میں امن رہے اور ہم امن میں رہ سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close