کشمیر

آزادکشمیرکے انتخابات تک نالائق نہیں رہے گا،مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادینگے،نیئربخاری،لطیف اکبر

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ،سابق چیئرمین سینیٹ سیدنیئر بخاری نے اسلام آباد میں مقیم حلقہ پانچ کھاوڑہ کے کارکنان کی جانب سے منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیرکے الیکشن تک پاکستان میں نالائق نہیں رہے گا اس وقت ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے پاکستان میں ضمنی الیکشن کی طرح آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی والوں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی ،پاکستان میں یہ تبدیلی والے بے نقاب ہو چکے ہیں آزاد کشمیر الیکشن میں بدترین شکست ہو گی آزاد کشمیر کے لوگوں کا جوش جذبہ بتا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی یہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گی گزشتہ پانچ سال میں جب بھی بلاول بھٹو کشمیر آئے تو انکے سب سے بڑے استقبال ہوئے ،کشمیر کا سودا کرنے والوں کو الیکشن میں آپ لوگوں نے مسترد کرنا ہے اور پارٹی صدر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں کامیابی حاصل کرنی ہے کارکنان پر اس مرتبہ بھاری ذمہ داریاں ہو ںگی ان چوروں کے خلاف ووٹ پر بھی پہرا دیناہو گا یہ ووٹ چور ہیں آزاد کشمیرکا الیکشن ہم بھاری اکثریت سے جیت کر ایک عوامی حکومت قائم کریں گے جو اصل کشمیریوں کی نمائندہ حکومت ہو گی بلاول بھٹو نے کشمیریوں کی ہر فورم پر ترجمانی کی جب مقبوضہ کشمیر میں آئینی یلغار ہوئی تو بلاول بھٹو عید کے روز مظفرآباد پہنچے ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا راستہ گرفتایوں اور دھمکیوں سے نہیں روکا جا سکتا عمران خان شاید پیپلزپارٹی کی تاریخ سے واقف نہیں ہیں ہم نے بڑے بڑے ڈکٹیٹروں کا مقابلا کیا پیپلزپارٹی کا کارکن کٹ تو سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا ہم نے ان گماشتوں کا ہر دور میں مقابلہ کیا ہے وفاقی حکومت اس وقت مکمل ناکام ہو چکی ہے مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے اس وقت پاکستان میں غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے ،بلاول بھٹو امید کی کرن ہیں کنٹینر دینے والے اب گھبرا کیوں رہے ہیں اب تو بلاول بھٹو کی شروعات ہے ابھی بہت کچھ ہونا ہے ،آزاد حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ ترقیاتی بجٹ اپنی عیاشیوں پر خرچ کیاگیا، مسلم لیگی حکومت الیکشن میں بری طرح شکست کھائے گی ،ان لوگوں نے پانچ سال میںایک ادارہ قائم نہیں کیا صرف ایشو بنا کر سیاست کرتے رہے ان مسلم لیگیوں کے پاس نہ کوئی ویژن ہے اور نہ ہی کوئی پلان ترتیب دے سکے۔انکو پانچ سال میں یہ بھی نہیں پتا چلا ہم نے کرنا کیا ہے،کشمیر کے ایشو پر آل پارٹیز کانفرنس ہم نے بلائی جو فیصلے وزیرعظم نے خود بیٹھ کر کشمیر کے حوالہ سے کئے ان پر بھی پورا نہیں اتر سکے۔جلسہ عام سے خطاب کتے ہوئے سابق صدر سردار یقوب خان نے کہا کہ سابق حکومت پیپلزپارٹی کے حصہ میں جو تعمیر ترقی آئی وہ قسمت والوں کی بات ہے موجودہ حکومت کی قسمت میں کوئی اچھا کام لکھا ہی نہیں گیا اس ریاست میں زلزلہ کے بعد اگر کوئی تعمیر ترقی کا کام ہوا تو وہ پیپلزپارٹی نے کیا پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں تعلیم سمیت بڑے کام کئے یہ ہمارے حصہ میں تھا ن لیگ کے حصہ میں اللہ کی طرف سے کوئی اچھاکام تھا ہی نہیں ،ورکرز کنوشن سے ،شاہین ڈار ،شوکت وسیم ،پرویز اعوان ،عارف مغل،صاحبزادہ محمود ،اعجاز اقبال ،افسر سجاد ،مراد چوہدری ،چوہدری سرور ،نورین کاظمی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close