پاکستان

سیاحت کے فروغ سے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ممکن ہو گی،عمران خان

جہلم: وزیر اعظم عمران خان نے نندنہ قلعہ البیرونی مقام پرہیریٹیج ٹریل کاافتتاح کردیا ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ممکن ہو گی ، اس منصوبے کی کامیابی سے علاقے میں نمایاں تبدیلی آئے گی، آنے والی نسلوں کے لیئے اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ضروری ہے ،ترقی یافتہ قوموں نے بھی اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کے لئے اقدامات کیئے ہیں۔اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے قلعہ نندنہ کا دورہ کیا اور البیرونی مقام پرہیریٹیج ٹریل کاافتتاح کیا ، اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ، وفاقی وزیر فواد چوہدری اور معاون خصوصی ذولفی بخاری بھی تھے ، اس موقع پر وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی گئی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لیئے اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ضروری ہے ، ترقی یافتہ قوموں نے بھی اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کے لئے اقدامات کیئے ہیں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close