پاکستان

سینیٹ الیکشن، آصف زرداری کا ووٹ کاسٹ کرنے اسلام آباد روانگی کا امکان

اسلام آباد:سابق صدرآصف علی زرداری ناسازی طبیعت کے سبب کافی عرصے سے سفر نہیں کررہے تھے، تاہم اب سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ذرائعکے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کورونا وائرس اور ناسازی طبیعت کیسبب کافی عرصے سفر نہیں کررہیتھے، تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری 3 مارچ کو سینیٹ الیکشن میں اپناووٹ کاسٹ کریں گے، اور اس کے لئے ان کی آج اسلام آباد روانگی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی ارکان کے اعزاز میں یکم مارچ کو عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے، جب کہ آصف علی زرداری 2 مارچ کو بلاول ہاس اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کیاعزاز میں منعقدہ عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close