کشمیر

ممتازروحانی شخصیت میاں شفیع جھاگوی آہوں سسکیوں میں سپردخاک

مظفرآباد:ممتازروحانی شخصیت میاں شفیع جھاگوی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں سسکیوں میں سپردخاک کردیاگیا،مریدین دھاڑے مارمارکرروتے رہے،نمازجنازہ میں میں صدرمسعود،وزیراعظم فاروق حیدر،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید ،آزاد کشمیر کابینہ کے اراکین، ممبران اسمبلی، قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس اظہر سلیم بابر، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر لطیف اکبر، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے رہنما خواجہ فاروق احمد کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے آزاد کشمیر کی ممتاز روحانی شخصیت میاں محمد شفیع جھاگوی کی وفات کو خطہ کشمیر کے عوام کے لیے عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے مرحوم کی دینی، علمی، روحانی اور سماجی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اتوار کے روز آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی گراؤنڈ میں مرحوم پیر میاں محمد شفیع جھاگوی کی نماز جنازہ سے قبل تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے معاشرے پر میاں محمد شفیع کی تعلیمات، روحانی تجلیات اور ان کی بلند پایہ شخصیت کے گہرے اثرات موجود ہیں جو ان کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے ہزاروں افراد کی شرکت سے عیاں ہیں۔ تعزیتی ریفرنس سے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید ، مرحوم کے بھائی پیر حمید الدین برکتی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ کے نماز جنازہ میں آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم کے علاوہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ محمد خالد خورشید، آزاد کشمیر کابینہ کے اراکین، ممبران اسمبلی، قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس اظہر سلیم بابر، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر لطیف اکبر، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے رہنما خواجہ فاروق احمد کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ صدر آزاد کشمیر نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر میاں محمد شفیع جھاگوی ایک بلند مرتبہ روحانی شخصیت تھے جن کے علم اور روحانی فیوض اور برکات سے نہ صرف ان کا خاندان اور قرابت دار فیض یاب ہوئے بلکہ پورے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور پاکستان کے دور دراز علاقوں کے عوام بھی علم اور روحانی برکات سے مستفید ہونے کے لیے ان کے آستانہ عالیہ پر حاضری دیتے تھے۔ مرحوم محض روائتی روحانی رہنما نہیں تھے بلکہ ایک معتبر سماجی رہنما بھی تھے جنہوں نے اپنے علاقے اور کمیونٹی کی بہبود اور بہتری کے لیے ایسی گراں قدر خدمات انجام دیں جو مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close