پاکستان

بلاول نے حکومت کے بجائے بم مولانا پرچلادیا،فردوس عاشق اعوان

کراچی:وزیرا علی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ میں کون سے طاقتور چوہے ہیں جو 40ارب کی گندم کھاگئے،سندھ حکومت کی کہانی سنیں تو عجب کہانی سننے میں آتی ہے، پیپلز پارٹی کی جمہوریت کا ڈرامہ حلیم عادل کی گرفتاری پر بے نقاب ہو چکا ہے،بلاول نے جو ایٹم بم حکومت پر چلانا تھا وہ مولانا پرچلادیاہے ،جعلی راج کماری مولانا کہ کندھے پرسر رکھ کر آہیں سسکیاں لے رہی ہے، اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جوحق کے لیے کھڑے ہوتے ہیں ان پر مشکلات آتی ہیں،آج حلیم عادل کی عیادت کی،وہ بہت حوصلہ مندنظر آئے،سندھ حکومت سے کہوں گی وہ حلیم عادل کوجیل میں رکھ کران کے حوصلے کوآکسیجن دے رہی ہے،حلیم عادل شیخ کو خراج تحسین پیش کرنے آئی ہوں،سندھ حکومت کا کردار بری طرح بے نقاب ہوا ہے ،پیپلز پارٹی کابغض حلیم عادل شیخ اور کارکنان کی گرفتاری سے واضح ہو گیا،ہمار ے کسی لیڈر کے پاپڑی والے،چھابڑی والے ،فالودے والے کے اکائونٹ نہیں،سندھ میں فرد واحد کی حکومت ہے، آمرانہ حکومت ہے،حلیم عادل شیخ پر بے بنیاد مقدمات ہیں،سندھ حکومت کی کہانی سنیں تو عجب کہانی سننے میں آتی ہے،سندھ میں کون سے طاقتور چوہے ہیں جو 40ارب کی گندم کھاگئے۔،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کا ڈرامہ حلیم عادل کی گرفتاری پر بے نقاب ہو چکا ہے،پیپلزپارٹی نے اقتدار کے حصول کیلئے جمہوریت کا چہرہ پیش کیا،کسی صوبے سے چوہوں کے40ارب کے گندم کھانے کی مثال نہیں ملتی سوائے سندھ کے،بلاول نے جو ایٹم بم حکومت پر چلانا تھا وہ مولانا پرچلادیاہے،جعلی راج کماری مولانا کہ کندھے پرسر رکھ کر آہیں سسکیاں لے رہی ہے،ماموں ماموں کی سیاست اب آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close