کشمیر

بھٹوشہید کی برسی تقریبات،فیصل راٹھور کی سربراہی میں کمیٹی قائم

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 42ویں برسی عوامی جوش و جذبہ سے منانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور کی سربراہی میں 7 رکنی انتظامی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ استقبالیہ کیمپ لگانے کیساتھ ساتھ ریلیاں بھی نکالی جائیں گی،نمایاں مقامات پر بینرز اور جھنڈے آویزاں کئے جائیں گے ،وارڈ سطح پر رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ اس کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چودھری لطیف اکبر کی زیر صدارت اتوار کے روز پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور ، شاہین کوثر ڈار، اظہر حسین گیلانی، راشد اسلام بٹ، صاحبزادہ ذوالفقار علی، سردارگلنواز خالق ایڈووکیٹ، سید عزادار حسین کاظمی،حاجی اصغر گجر، یونس اعوان ،حاجی صدیق، چوہدری عبدالحمید بابو، رشید لون، لیاقت علی اعوان ،راجہ صلاح الدین،مرزا ظہیر احمد ،ناصر محمود، فاطمہ انور، فاطمہ گیلانی، تعظیم بی بی،رابعہ بی بی اور دیگر عہدیدار شریک ہوئے۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔ استقبالیہ اجتماعات منعقد کئے جائیں گے،31مارچ سے 3 اپریل تک برسی کے جلسہ میں پیپلزپارٹی اور پاکستان کے جھنڈے لگانے کے انتظامات کئے جائیں گے۔ وارڈ کمیٹیوں کی سطح پر مہم چلائی جائے گی۔ چھوٹے چھوٹے جھنڈے ہاتھوں میں پکڑ کر نعرے بازی کی جائے گی۔ کیمپ یکم سے چار اپریل تک لگائے جائیں گے ۔فیصل راٹھور کی سربراہی میں بننے والی انتظامی کمیٹی کے دیگر ممبران میں سید عزادار حسین کاظمی ،شاہین کوثر ڈار،سید اظہر گیلانی، راشد اسلام بٹ،سردار گلنواز خالق،اور صاحبزادہ ذوالفقار علی شامل ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کارکنوں کو ہدایت کی آج کئے گئے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ شہید بھٹو ایک شخصیت ہی نہیں ایک نظریہ ،کردار اور ویژن کا نام ہے اس نام کو مٹانے کی کوششیں کرنے والے خود ہی مٹ گئے۔ جیالے شہید بھٹو کا نام اور بھٹوازم کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت ،استحکام اور اس میں جمہوریت کے لئے دب سے زیادہ قربانیاں بھٹو خاندان نے دی ہیں اور اب بھی ملک میں جمہوریت کی بحالی کا بیڑہ چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اٹھا رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close