کشمیر

سردارعتیق سے دانیال شہاب کی ملاقات،انتخابات پرتبادلہ خیال

مظفرآباد:سردارعتیق احمدخان سے ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر دانیال شہاب مدنی سے ملاقات، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور آزادکشمیر میں آمدہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سردارعتیق احمدخان نے کہاکہ کشمیری عوام کو حق خوداردیت دیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں۔ عالمی طاقتوں نے اس حقیقت کاانحراف نہ کیاتو خطہ تباہی کی طرف جاسکتا ہے۔ کشمیری عوام آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں۔اب مسئلہ کشمیر ایک زندہ حقیقت ہے ہندوستان اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتا۔مسلم کانفرنس نے کشمیر کی آزادی اور تشخص کی ضامن ہے۔دریں اثنا قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان نے سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر میں ممبر الیکشن کمشنر فرحت علی میر کے گھر جا کران کے بھائی کی وفات پر اظہا ر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق صدر سینٹرل پریس کلب آفاق شاہ، یاسر کاظمی، سردار اشفاق، قذافی الطاف ودیگر ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اورلواحقین کوصبر جمیل عطافرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close