کشمیر

فاروق حیدرحکومت کی ترجیح صرف لوٹ مار سے تجوریاں بھرناہے،بیرسٹرسلطان

چک سواری:آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میرپور میں تسلسل کے ساتھ زلزلے کے جھٹکوں نے اہل میرپور کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے میرپور میں زلزلے کے جھٹکوں کا تسلسل سے آنا تشویش ناک ہے فوری طور پر میرپور میں جیولوجیکل سروے کروایا جائے تاکہ صورت حال کی حقیقت کا ادراک ہو سکے۔میرپور میں ابھی تک جیولوجیکل سروے کا نہ ہونا آزاد کشمیر کی حکومت کی نااہلی، نالائقی اور بے حسی کا نتیجہ ہے میں نے اس سے قبل متعدد بار حکومت آزاد کشمیر سے میرپور میں جیولوجیکل سروے کروانے کا مطالبہ کیا مگر حکومت آزاد کشمیر نے اس طرف جان بوجھ کر مجرمانہ غفلت برتی میں نے حکومت آزاد کشمیر کو آفر کی تھی کہ میں میرپور میں جاپان سے جیالوجیکل سروے کروانے کا اہتمام کر سکتا ہوں اس سلسلے میں جاپان کی ایمبیسی میںموجود جاپانی سفیر سے بھی میری بات ہوئی تھی مگر حکومت آزاد کشمیر نے نہ خود سروے کروایا اور نہ مجھے سروے کروانے کی اجازت دی میں ایک مرتبہ پھر حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر میرپور میں جیولوجیکل سروے کروائے اگر وہ ایسا نہیں کر سکتی تو مجھے بتائے میں دوبارہ اس سلسلے میں جاپانی سفیر سے بات کروں گا میرپور میں ابھی چھوٹے پیمانے پر جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں اگر بڑا زلزلہ آیا تو بہت بڑے پیمانے پر تباہی آ سکتی ہے۔میرپور میں تعمیر و ترقی کی صورتحال مخدوش ہے مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت اپنے قیام سے لے آج تک میرپور دشمنی کی روش پر گامزن ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چکسواری میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close