کشمیر

ن لیگ کے شیر اتحاد قائم رکھیں،حکومت پھر ہماری ہوگی،مشتاق منہاس

باغ : مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی قائم رکھیں۔قائد پاکستان محمد نواز شریف کے ویژن اور پارٹی صدر میاں محمد شہباز کی ہدایت کی روشنی میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کے لیے کمر بستہ ہے ۔ میری سیاست کا محور صرف اور صرف اپنے لوگوں کی خدمت ہے۔سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں ترقیاتی فنڈز کا ایک ایک پیسہ عوام کی فلاح و بہبودکے لیے وقف اور خرچ کیا ہے۔وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے میرٹ قائم کیا ہے نوجوان اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں اور محنت سے آگے بڑھیں۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار خصوصی بیان میں کیا۔راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا خدمت کے لیے سیاست میں آیا میرا وہی جذبہ سلامت ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے وسطی باغ میں جتنے ترقیاتی منصوبے دئیے زمین پر نظر آتے ہیں ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی عوام کے لیے دیا جانے والا ایک ایک پیسہ عوام پر لگایا ہے اور آئندہ بھی لگائوں گا۔انہوں نے کہا آزادکشمیر بھر میں مسلم لیگ ن کے جاں نثار کارکنوں بالخصوص میرے حلقے کے عوام نے جو عزت دی ہے اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں اپنے لوگوں کا مقروض ہوں جو عزت اور جو مان انہوں نے مجھے دیا ہے میں اسکو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان جو مسلم لیگ ن آزادجموں و کشمیر کے صدر بھی ہیں کی ولولہ انگیز قیادت میں ہم نے ریاست میں میرٹ کو سربلند رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے شیروں نے جس طرح 2016 میںقائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو پذیرائی دی مجھے پوری امید ہے کہ وہ آئندہ بھی کارکردگی کی بناء پر مسلم لیگ ن کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے اپنا اہم ترین کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close