پاکستان

پی ڈی ایم سے کوئی غرض نہیں ، اب چیزیں چل پڑی ہیں ،شبلی فراز

اسلام آبا: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمیں پی ڈی ایم سے کوئی غرض نہیں ، اب چیزیں چل پڑی ہیں ، حکومت اپنے منصوبوں پر کام کرتی رہے گی،مریم نواز کی نیب پیشی پر حکومت لاء اینڈ آرڈر کو پوری طرح برقرار رکھے گی ، مریم نواز نے بچگانہ سیاست سے اپنی سیاست کونقصان پہنچایا ،تین آرڈینینسز کے حوالے سے جو ہم کررہے ہیں یہ پرانے گناہوں کا کفارہ ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ملک کے عوام انکے لئے دعاگوہیں ۔ وزیراعظم عمران خان ہشاش بشاش اور قرنطینہ میں ہیں۔کورونا متاثرین کی شرح پچھلے آٹھ مہینوں میں سب سے زیادہ ہے ۔ ایک بار پھر سنگین کورونا ہے اسے سنجیدگی سے لیاجائے ۔ انہوں نے کہا یہ کہنا درست نہیں کہ ویکسینیشن کے باوجود عمران خان کو کورونا ہوگیا۔وزیراعظم کوپہلی ویکسینیشن دی گئی اکیس دن بعد دوسری ڈوز لگنی تھی لیکن انہیں پہلے ہی کورونا ہوچکاتھا۔مولانا فضل الرحمن نے کورونا اور ویکسینیشن کے بارے میں غلط بیانی کی۔ شبلی فراز نے کہا گمراہ کرنا تو شیطان کاکام ہے، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے آپ عوام میں کنفوژن پھیلا رہے ہیں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close