انٹر نیشنل

عورت انسان کی پہلی معلم اور درس گاہ ہے، ترک صدر

انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے ’یوم خواتین‘ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین انسانیت کی پہلی معلم اور درس گاہ ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق 8 مارچ کو یومِ نسواں کے موقع پر صدر طیب اردوان نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ خواتین قربانیوں، محنتوں اور محبتوں کے ذریعے آئندہ نسلوں کی تربیت کر کے پہلی معلم اور درس گاہ کی حیثیت سے دنیا کے مستقبل کو سنوارتی ہیں۔صدر طیب اردوان نے جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کے امتیازیت پر قابو پانا معاشرے کے ہر طبقے کا فریضہ ہے۔ ترک صدر نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والی اور مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والی خواتین کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close