کشمیر

آزادکشمیر،کورونامریضوں کی تعداد6 ہوگئی،وزیراعظم ہائوس میں مانیٹرنگ سیل قائم

مظفرآباد،میرپور:آزادکشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6ہوگئی،وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق 2 نئے کیسز میرپور جبکہ 2 کا تعلق بھمبر سے ہے۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں کورونا کے مثبت مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے مرکزی ایوان صحافت کے کورونا اپڈیٹ سیل کو آگاہ کرتے یوئے بتایا کہ تمام کیسز میرپور ڈویژن میں ہیں اور مثبت کیسز والے افراد باہر سے سفر کرکے میرپور اور بھمبر آئے تھے،بھمبر میں 2 مثبت کیسز خواتین میں آئے جو کچھ دن قبل لالہ موسی ایک شادی کی تقریب میں گئی تھیں اسی طرح میرپور میں سامنے آنے والے مزید دو کیسز پہلے سے کورونا کے متاثرہ شخص کے والدین ہیں۔اس طرح مجموعی طور پر آزادکشمیر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے جن میں سے 4 میرپور جن میں کورونا باہر سے آنے والے افراد سے پھیلا جبکہ بھمبر کی 2 مریض خواتین کو لالہ موسی سفر کرنے کے بعد یہ وائرس لگا۔آزادکشمیر کے تمام اضلاع کی انتظامیہ 15 فروری کے بعد سے آزادکشمیر میں آنے والے تمام افراد کا ڈیٹا مرتب کررہی ہے۔انتظامیہ نے متعلقہ اضلاع کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاون کے دوران اپنے گھروں میں موجود رہیں اور اگر ان کے اردگرد کوئی ایسا شخص جس نے حال ہی میں بیرون ملک یا بیرون آزادکشمیر سے سفر کیا ہو اس کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ کو فوری آگاہ کریں تاکہ اس بیماری کے پھیلاو کو آزادکشمیر کی حد تک موثر طریقے سے روکا جاسکے۔دوسری جانب وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی ہدایت پر کرونا وائرس کے خلاف اقدامات اور آزادکشمیر بھر کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا، وزیراعظم کے مطالبہ پر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فوری طور پر میرپور اور پونچھ ڈویڑن میں بھی کرونا وائرس ٹیسٹ لیبارٹریوں کے قیام کا عمل شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کرونا کے خلاف جنگ کیلئے عملی اقدامات اور حکمت عملی تشکیل دینے کیلئے آزادکشمیر بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ڈویژنل آفیسران کو وزیراعظم آفس کے ساتھ جدید ویڈیو لنک کے ذریعے منسلک کرنے کی ہدایت کر دی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close