پاکستان

شہباز شریف نیب میں پیش ہو سکتے ہیں تو عمران خان کیوں نہیں؟ مریم اورنگزیب

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے تمام سوالات کے جواب دئیے اور تحریری طور پر جمع بھی کروا دئیے ہیں،شہباز شریف سے منی لانڈرنگ کے بارے میں کوئی سوال نہیں پوچھا گیا اور نیب جھوٹ بول رہا ہے ،شہباز شریف کے خلاف اربوں اور کھربوں کی کرپشن کے متلاشی نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شہباز شریف سے پوچھا آپ اپنے بچوں کی گاڑی میں کیوں آئے ہیں؟ ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نیب نیازی گٹھ جوڑ کے جھوٹے الزامات اور کرونا کے خطرات کے باوجود نیب میں پیش ہوئے ،عمران صاحب ہیلی کاپٹر کیس اور آٹا چینی چوری میں نیب میں پیش ہوں،23 جعلی اکائونٹس اورفارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوں،نیب نیازی گٹھ جوڑ مالم جبہ، 125 ارب کے بی آر ٹی کھڈوں، 100 ارب کے درختوں کی کرپشن میں ملوث مجرموں کو بلانے کی تاریخ دے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن)قانون کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں تو عوام کے مجرم آٹا اور چینی چور کیوں نہیں؟،اگر نواز شریف بطور وزیراعظم اور شہباز شریف بطور وزیراعلی اور قائد حزب اختلاف قانون کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں تو عمران خان اور بزدار کیوں نہیں؟،شہباز شریف کا اصل جرم نالائق ، نااہل اور آٹا چینی چوروں کی نالائقی اور ڈاکہ بے نقاب کرنا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close