پاکستان

مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی

اسلام آباد:سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر شرح سود میں ایک فیصد کمی کر دی ہے۔ شرح سود 19 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں کو سہارا دینے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے، مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں ایک فیصد کمی کر دی گئی ہے جسکے بعد بنیادی شرح سود 8 فیصد ہو گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے بنیادی شرح سود میں ایک فیصد کمی کے بعد شرح سود 19 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ مارچ 2020 سے اب تک شرح سود میں 5 اعشاریہ 25 فیصد کمی کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close