کشمیر

بھارت کشمیریوں کا قاتل،اس کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چائیے،مشتاق منہاس

باغ :آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کے لیے بھارت کے انتخاب میں پاکستان کی حمایت کمزور خارجہ پالیسی کی عکاس ہے۔اپنے بیان میں مشتاق منہاس نے کہا ہمیں کیا پڑی ہے کہ ہم بھارت جیسے فاشسٹ ملک کی حمایت کرتے پھرتے ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور بیگناہ لوگوں پر ظلم و ستم کی انتہا کرتا چلا آ رہا ہے۔انہوں نے کہا قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف پر بھارت دوستی کے الزامات لگانے والی تحریک انصاف کی قیادت کو اب سانپ کیوں سونگھ گیا ہے۔انہوں نے کہا اس کمزور۔خارجہ پالیسی کے ساتھ ہم کب تک۔بھارت کی چالوں میں آتے رہیں گے۔انہوں نے کہا اسوقت ملک کو ایک مضبوط خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے جس کے بغیر عالمی سطح پر پاکستان کی آواز کو موثر انداز میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ قوم کو بتائیں کہ ان کے اس بیان کا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے ممبر بننے سے کون سی قیامت آ جائے گی کا کیا مقصد تھا۔انہوں نے کہا قوم کو بتایا جائے کہ اس کمزور خارجہ پالیسی کا ذمہ دار کون ہے ۔دریں اثناء وزیر اطلاعات نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی۔فائرنگ کی شدید مذمت کی جس میں تین کشمیری نوجوانوں شہید ہوے۔انہوں نے کہا بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے اس کے ساتھ کسی قیمت پر کوئی رعایت نہیں کی جانی چاہیے۔انہوں نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close