پاکستان

پاکستان اگلے سال ورلڈ ٹورازم فورم کی میزبانی کرے گا، زلفی بخاری

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کا کہ پاکستان اگلے سال ورلڈٹورازم فورم کی میزبانی کرے گا، فورم میں تین روز کانفرنس کیلئے اور دو روز سیاحت کیلئے ہوں گے، اگلے دو سال میں پاکستان میں بتیس نئے تھری اور ٹو اسٹار ہوٹلز بنیں گے۔تفصیلات کے مطابق انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ورلڈٹوررازم فورم اور ڈی ایٹ سمٹ دونوں الگ الگ ہیں، ورلڈٹوررازم فورم کا اصل مقصد سیاحت کیلئے سرمایہ کاری ہے، ورلڈٹوررازم فورم کے بعد 6ماہ تک کنسلٹنگ کا سلسلہ جاری رہتاہے، 5روزہ فورم میں اہم شخصیات شرکت کرتی ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان ورلڈٹورازم فورم کی اگلے سال میزبانی کریگا، ورلڈٹوررازم فورم میں3 دن کانفرنس اور2دن سیاحت کیلئے ہوتے ہیں، مذہبی سیاحت بھی ہماری ترجیح ہے جس پر نظرثانی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close