کشمیر

فرینڈزآف کشمیراپنی جدوجہدمزیدتیزکریں،صدرمسعود

اسلام آباد: آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیریوں کے جائز اور منصفانہ حق خودارادیت کی جدوجہد کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کرنے میں امریکہ اور دنیا کے دیگر خطوں میں آباد کشمیریوں اور پاکستانیوں کا کردارکبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے نہ صرف عوام الناس تک مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی آواز کو پہنچایا بلکہ قانون سازوں، تھینک ٹینکس اور سول سوسائٹی تک رسائی حاصل کر کے انہیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور اُن کے حقوق کے لئے حمایت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش بھی کی ہے، جس کو ہم تحسین کی نگاہ دیکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی چیئرپرسن محترمہ غزالہ حبیب کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close