کشمیر

آزاد کشمیر:کورونا سے مزید 4مریض چل بسے،113افراد میں وائرس کی تصدیق

مظفرآباد:آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 113 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،4 کے مریض فوت ہوئے،97 مریض صحت یا ب ہوئے اور 859 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے30کا تعلق مظفرآباد،26کا میرپور،21کا پونچھ،11کا کوٹلی،11کا پلندری،7کا بھمبر،3کا ہٹیاں بالا،2کا حویلی،1کا نیلم اور1کا باغ سے ہے جبکہ 2افراد کی ہٹیاں بالا ،1کی میرپوراور1کی بھمبر میں کورونا وائرس سے موت ہوئی۔آزادکشمیر میں اب تک 79959 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور 6316 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے4681 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 1484 مریض زیر علاج ہیں اور 151 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 38 کا تعلق مظفرآباد،4 کا نیلم،30 کاپونچھ،20 کا باغ،2 کا حویلی، 5کاتعلق سدھنوتی،26کاتعلق میرپور،3کا جہلم ویلی، 10کابھمبر،اور13کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے4681 افرادمیں سے مظفرآباد سے2015،جہلم ویلی99،نیلم 87،پونچھ سے570،باغ سے255،حویلی27، سدھنوتی76،میرپور 743 ، بھمبر سے297 کوٹلی سے 512 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے 1481مریضوں میں سے 1406مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 78 مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 27،ڈی ایچ کیو جہلم ویلی میں 1،ڈی ایچ کیو نیلم 1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 10،ڈی ایچ کیو باغ میں5،ڈی ایچ کیو پلندری میں 3،ڈی ایچ کیو میرپور میں 24 ،نیو سٹی ہسپتال میرپور میں 3، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 4 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق72693 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close