پاکستان

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت بے مثال ہے،عمران خان

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے ترسیلات زر سے متعلق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت بے مثال ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، آپ نے تمام ریکارڈ توڑ کر کووڈ کے باوجود مسلسل 10 ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد بھیجے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر 2 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رواں مالی سال میںوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایک اور تاریخی اقدام، پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی اقدام ہے، پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ سے برآمدات اور درمدات میں آسانی ہوگی۔وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو سے سالانہ 50 کروڑ بچت، کارگو کلیئرنس میں وقت کی بچت ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ خودمختار اتھارٹی پاکستان سنگل ونڈو کے انتظامات دیکھے گی، پاکستان کے بین الاقوامی تجارت کا مرکزبننے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close